عمان: پاکستانیوں سمیت غیر ملکی کارکن ہوجائیں ہوشیار، چھٹی پر جانا پڑجائے گا جیب پر بہت بھاری

0

مسقط: عمان میں مقیم پاکستانیوں سمیت غیر ملکی کارکن ہوجائیں ہوشیا، اب چھٹی پر جانا پڑجائے گا جیب پر بہت بھاری، اور وہ بھی اس وقت جب وہ چھٹی کاٹ کر واپس آئیں گے، کرونا کی وجہ سے عمان نے وطن آنے والوں کیلئے مہنگے قرنطینہ کا انتظام کردیا۔

ٹائمز آف عمان کی رپورٹ کے مطابق سلطنت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عمان حکومت نے 15 فروری سے ملک میں آنے والے تمام افراد کیلئے کم از کم سات روز کیلئے ہوٹل قرنطینہ لازمی قرار دے دیا ہے، وزارت سوشل و ڈیویلپمنٹ نے اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق مسافر کو اپنے خرچ پر ہوٹل بکنگ کرانا ہوگی۔ اس حوالے سے عمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیرلائنز کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں، حکم نامے میں ائیرلائنز کو کہا گیا ہے کہ وہ بورڈنگ پاس جاری کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ مسافر کے پاس کم از کم سات روز کیلئے ہوٹل بکنگ موجود ہو۔

وزارت سوشل اینڈ ڈیویپلمنٹ نے سلطنت کے مختلف شہروں میں شہریوں کے قرنطینہ کیلئے مختص ہوٹلوں کی فہرست بھی جاری کی ہے، جن میں دارالحکومت مسقط میں سوئس بیلن، ابیس، سیکور ان، شیراٹن، ٹیولپ ان اور سمرسیٹ پینوراما مسقط شامل ہیں۔ مسندام میں دیبا بیچ ہوٹل اور خاصاب، دھوفر میں الفا ہوٹل سلالہ، برائیمی میں ارینا ہوٹل، الداخلیہ میں ال دیار ہوٹل، نارتھ الشرقیہ میں گولڈن ریز ہوٹل، جنوبی الشرقیہ میں سوربیچ ہوٹل، اور نارتھ البطینہ میں مرکیور ہوٹل میں قرنطینہ مراکز بنائے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.