کرونا ویکسین کیلئے پاکستان کی بڑی کامیابی، حکومت کا قوم کو بھی سرپرائز

0

اسلام آباد: ایسے وقت میں جب یورپی ممالک میں بھی کرونا ویکسین کے حصول کے لئے کشمکش چل رہی ہے، پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان نے بڑا سرپرائز دیا ہے تو غلط نہ ہوگا، اسد عمر نے ٹویٹ کے ذریعے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول (این سی او سی) کی کورونا ویکسین حکمت عملی کا سرپرائز آگیا، این سی او سی کی پیشگی تیاری اور بروقت اقدامات کا نتیجہ آگیا، حکومت پاکستان کا کورونا ویکسین فراہمی کا بڑا اعلان کردیا ہے، اسد عمر نے ٹویٹ کے ذریعے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی ہے، انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کوویکس کی جانب سے آسٹرازینیکا ویکسین کی ایک کروڑ ستر لاکھ ویکسین ڈوز فراہم کرنے کا خط موصول ہوا ہے، جس کے مطابق پاکستان کو کورونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہوجائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کرونا ویکسین کے چھ ملین ڈوز مارچ تک مل جائیں گی، جبکہ تمام سترہ ملین ڈوزز 2021 کے پہلے ہاف میں موصول ہو جائیں گی۔ اسد عمر نے کہا کہ کوویکس سے ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا معاہدہ آٹھ ماہ پہلے کیا تھا۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے بھی ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ چینی کمپنی سائنو فارم کی جانب سے 5 لاکھ ویکسین ڈوزز کے علاوہ آسٹرازینیکا کی ویکسین کے تقریباً 70 لاکھ خوراکیں رواں برس کے پہلے چھ ماہ میں مل جائیں گی، اور عوام کو مفت فراہم کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.