مستعفی اطالوی وزیراعظم کی مقبولیت بڑھ گئی

0

روم: سیاسی بحران  میں گھرے اٹلی کے مستعفی وزیراعظم کو عوام کی طرف سے بڑے پیمانے پر ہمدردی حاصل ہوئی ہے، اور وہ اٹلی کے مقبول رہنما بن گئے ہیں، خیال رہے کہ جوزپے کونتے نے ویوا پارٹی کی حکومت سے علیحدگی کے بعد پارلیمنٹ میں اکثریت نہ ہونے پر عہدے سے استعفی دیدیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں پارلیمنٹ کی نشستیں کم کرنے سمیت اہم اصلاحات لانے والے وزیراعظم جوسپے کونتے جو پیشے کے اعتبار سے پروفیسر تھے، ان کی حکومت کو ویوا پارٹی کے سربراہ میتیو رینزی نے حمایت واپس لے کر ختم کردیا تھا، تاہم  حکومت ختم ہونے سے اطالوی عوام میں جوسپے کونتے کے لئے ہمدردی کی بڑی لہر اٹھی ہے، اور  IXE سروے میں 45 فیصد عوام نے جوسپے کونتے کو وزیراعظم  برقرار رکھنے کے حق میں بات کی ہے، سروے میں 26 فیصد اطالوی عوام نے نئے الیکشن کی بات کی۔

سروے میں 11 فیصد کا کہنا تھا کہ مستعفی حکومت میں شامل جماعتوں کو نیا اتحاد بنا کر کوئی نئی شخصیت وزیراعظم کے طور پر لانی چاہئے، صرف 7 فیصد نے دائیں بازو کی جماعتوں کی نئی حکومت بنانے کی بات کی۔ سروے میں جوسپے کونتے سب سے مقبول اطالوی رہنما کے طور پر سامنے آئے، اور 52 فیصد نے ان کے حق میں رائے دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.