اطالوی وزیر اعظم جوزپے کونتے نے صدر کو استعفی پیش کردیا

0

روم: اطالوی وزیراعظم جوسپے کونتے نے آئے روز کی سیاسی کھینچا تانی سے تنگ آکر صدر سرجیو ماتریلا کو اپنا استعفی پیش کردیا ہے، تاہم اطالوی صدر حکمران اتحاد کو دوبارہ حکومت سازی کی دعوت دے سکتے ہیں، سینیٹ میں واضح اکثریت نہ ہونے پر اطالوی وزیر اعظم نے استعفی دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق استعفی دینے سے قبل وزیراعظم جوزپے کونتے نے آج الوادعی کابینہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزراء نے جوزپے کونتے کو خراج تحسین پیش کیا۔ دوسری جانب صدارتی محل سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کونتے نے اپنا استعفیٰ صدر سرجیو ماتریلا کو پیش کردیا ہے، تاہم صدر نے فوری طور پر استعفی منظور نہیں کیا ہے اور موجودہ حکومت کو فی الحال کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر بدھ کی سہ پہر سے ملک کی اہم سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت کا آغاز کریں گے۔

جوسپے کونتے نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ ایسے موقع پر کیا ہے، جب سینیٹ میں حکومتی مسودے پر ووٹنگ ہونے والی ہے، جس میں حکومت کو شکست کا خطرہ ہے، دوسری طرف اطالوی سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جوسپ کونتے پھر واپس آسکتے ہیں، اور انہیں امید ہے کہ صدر سرجیو مترالے انہیں پھر حکومت بنانے کی دعوت دے سکتے ہیں، ایسی صورت میں وہ نیا سیاسی اتحاد  بنانے کی کوشش کریں گے، ان کا ہدف ان ارکان سینیٹ کی حمایت حاصل کرنا ہے، جو غیر جانبدار کہلاتے  ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.