وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف وعدہ معاف گواہ سامنے آگیا

0

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، ان کے خلاف ایک اہم وعدہ معاف گواہ سامنے آگیا ہے، جس سے نیب کا کیس مضبوط ہوجائے گا، نیب نے ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے، جس میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوری آباد پاور پروجیکٹ اسکینڈل میں  وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، اور نیب نے ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے، وزیراعلیٰ کے خلاف کیس کا شریک ملزم امجد حسین وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے، اور اس نے منصوبے میں کرپشن اور اس میں مراد علی شاہ کے کردار کے حوالے سے بیان ریکارڈ کرادیا ہے، رپورٹ کے مطابق وعدہ معاف گواہ نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے قواعد کے برخلاف  ٹرانسمیشن لائن کا ٹھیکہ دیا، نیلامی کے پورے عمل  کو وہ کنٹرول کرتے رہے۔

امجد حسین نے بیان میں کہا ہے کہ منصوبے کے اربوں روپے خورد برد کئے گئے، نیپرا کے ممبر محمودالحسن بھی تمام معاملات سے آگاہ تھے، واضح رہے کہ اس کیس میں اومنی گروپ کا عبدالغنی مجید بھی ملزم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.