ترکی سے اٹلی پہنچنے والے تیز رفتار تارکین وطن

0

روم: تارکین کے گروپ نے ترکی سے اٹلی پہنچنے کے لئے جان  خطرے میں ڈال دی ، بلقان کا زمینی راستہ یا کشتیوں کے بجائے غیر روایتی طریقہ اپنا یا، اور کامیاب بھی ہوگئے، اطالوی حکام نے بھی ان تارکین وطن کو بڑی سہولت دے دی ہے، جس سے ان کیلئے آگے کا راستہ کھلنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپ کے خوشحال ممالک کی طرف ہجرت کے خواہشمند تارکین وطن کے لئے ترکی مرکزی مقام کا درجہ رکھتا ہے، اور بالخصوص پاکستان، افغانستان اور ایران کے تارکین  ترکی کاروٹ استعمال کرتے ہوئے براستہ یونان خوشحال یورپی ممالک میں پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں، اس کے لئے کشتیوں اور یونان سے بلقان کے زمینی روٹ کا استعمال عام طور پر کیا جاتا ہے، تاہم یہ مشکل راستہ اختیار کرنے کے بجائے 26 تارکین وطن نے  جان پر جوا کھیلا، اور ترکی سے سیدھا اٹلی پہنچ گئے۔ جی ہاں یہ 26 تارکین ترکی سے اٹلی آنے والے بحری جہاز کے کنٹینر میں چھپ گئے، اور جب جہاز اٹلی کی سیلرنو (Salerno) بندرگاہ پہنچا تو یہ تارکین باہر نکل آئے، اطالوی حکام کے مطابق یہ تارکین وطن دو کنٹینرز میں چھپے ہوئے تھے، اور تین دن کے سمندری سفر کے بعد یہ اٹلی پہنچے، جہاں بندرگاہ پر تعینات پولیس نے ان کا سراغ لگایا۔

ان میں سے ایک لڑکی سمیت 6 تارکین کم عمر ہیں، جبکہ 8 مرد اور 12 خواتین بھی گروپ کا حصہ ہیں۔ ان میں سے بیشتر عراقی اور یزیدی کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں، اطالوی حکام نے ان تارکین وطن کو سیاسی پناہ کی درخواست دائر کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس سے ان کے لئے آگے کے راستے کھلنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.