غیر قانونی یورپ پہنچانے والوں کیخلاف آپریشن

0

برلن: تارکین وطن کو  یورپی ملکوں میں پہنچانے والے نیٹ ورک کے خلاف 2 یورپی ملکوں میں چھاپے مارے گئے ہیں، جس کے دوران کئی افراد کو پکڑا گیا ہے، چھاپے حاصل معلومات کی بنیاد پر مارے گئے ہیں، گروپ کے بیشتر افراد کا تعلق لبنان اور شام سے بتایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی اور آسٹریا میں پولیس نے انسانی اسمگلرز کے نیٹ ورک کے خلاف بڑے پیمانے پر چھاپے مارے ہیں، جن میں 400 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا، حکام کا کہنا ہے کہ گروہ کے کارندے غیر قانونی تارکین کو بالخصوص جرمنی پہنچانے کا کام کرتے تھے، اس گروپ کے کم ازکم 19 مشتبہ کارندوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے،  جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق 4 ریاستوں لوئر سیکسونی، ہیسی، نارتھ  رائن اور ویسٹ فالیا کے علاوہ دارالحکومت برلن میں بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔

اس سے پہلے آسٹریا میں پولیس نے گروپ کے سرغنہ کو گرفتار کیا تھا، اور موجودہ چھاپے ملزم سے حاصل معلومات کی بنیاد پر مارے گئے ہیں، انسانی اسمگلرز کا یہ گروپ بلقان کے زمینی روٹ کے ذریعہ ڈیڑھ سو کے قریب افراد کو بھاری رقوم کے عوض جرمنی منتقل کرچکا ہے، گروپ کے کارندے پہلے تارکین کو ترکی سے یونان پہنچاتے ہیں، اور پھر وہاں سے بلقان کے راستے جرمنی لایا جاتا ہے، جرمن حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروہ بہت منظم انداز میں کام کررہا تھا، تارکین وطن کو بارڈر اور پولیس چوکیاں پیدل عبور کرائی جاتی تھیں، تاکہ انہیں پکڑے جانے سے بچایا جاسکے، گروپ کے بیشتر کارندوں کا تعلق لبنان اور شام سے بتایا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.