فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے صارفین کو رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری

0

اسلام آباد: پاک فضائیہ اور نیب کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کراچی کے صارفین کو رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے، نیب کراچی کے کلفٹن دفتر میں  اب تک 4400 سے زائد صارفین میں 14 ارب سے زائد رقم کے چیک تقسیم کئے جا چکے ہیں-

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ اس ضمن میں نیب کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ رقوم کی منتقلی کا یہ سلسلہ آخری صارف کو رقم کی ادائیگی تک جاری رہے گا-

خیال رہے کہ رہے کہ میکسم پراپرٹیز نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کراچی بنانے کے لیے پی اے ایف ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ مشترکہ منصوبے کا معاہدہ 2015 میں کیا تھا اور عوام کو پلاٹوں کے لیے درخواست دینے کا موقع دیا گیا تھا، ایسے پلاٹوں کے سلسلے میں اوورسیز پاکستانیوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے خاطر خواہ رقم ادا کی تھی، تاہم میکسم بلڈرز نے فضائیہ اور الاٹیز سے فراڈ کیا تھا، اور رقم ادا کرنے کے باوجود عوام کو پلاٹ الاٹ نہیں کیے تھے، جس پر نیب نے میکسم بلڈرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.