اٹلی پر قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا

0

روم: یورپی ملک اٹلی کا شمار بھی عام طور پر خوشحال ممالک میں کیا جاتا ہے، تاہم اٹلی پر قرضوں کا بوجھ مسلسل بڑھتا جارہا ہے، اور کرونا بحران کے باعث اطالوی معیشت کو خسارے کا سامنا ہے، اور ایسے میں قرضوں کا پہاڑ ملک کے سر پر جمع ہوتا جارہا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اس سال اٹلی کے قرضے اس کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی ) کے 158 فیصد سے تجاوز  کرجائیں گے ،اور یہ جنگ عظیم کے بعد پہلی بار ہوگا کہ اٹلی پر قرضوں کا بوجھ اتنا زیادہ ہوگا، یوں تو اٹلی کو گزشتہ کچھ برسوں سے قرضوں کے مسائل کا سامنا ہے ، تاہم کرونا بحران کے باعث اس کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، اور اب 32 ارب یورو کا نیا معاشی پیکج بجٹ خسارہ کو بھی 8.8 فیصد تک لے جائے گا، اٹلی یورپی یونین میں قرضوں کے بوجھ کے حوالے سے یونان کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

ادھر سیاسی بحران کے باعث بھی اٹلی کی معیشت کو مزید جھٹکے لگے ہیں، اور اٹلی کے سرکاری بانڈز جن کے ذریعہ حکومت قرضہ لیتی ہے، ان پر منافع کی شرح بڑھ گئی ہے، جس سے اٹلی کو مہنگے قرضے حاصل ہوں گے، معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر معاملہ نئے الیکشن کی طرف گیا تواطالوی معیشت کے لئے مسائل مزید بڑھ جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.