عمان میں غیر ملکی ورکر ہوجائیں ہوشیار، چھٹیوں کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ

0

مسقط: عمان میں مقیم پاکستانیوں سمیت غیرملکی ہوجائیں ہوشیار،عمان کی حکومت نے چھٹیوں سےواپسی کے حوالے سے قانون میں اہم تبدیلی کردی ہے، اور اس حوالے سے ائرلائنز کو نئی ہدایات جاری کردی ہیں،نئے قانون کے مطابق زیادہ لمبی چھٹیاں اپنے ملک گزارنے والے واپسی کے حق سے محروم کردئیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمان کی حکومت نے ملک میں ملازمتوں کے ویزوں پر مقیم غیرملکیوں کے لئے رولز میں تبدیلی کردی ہے،اور اس حوالے سے ائرلائنز کو نئی ہدایات جاری کردی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی غیرملکی  ورکر عمان سے 180 دن سے زائد باہر رہتا ہے، تو اسے واپسی کیلئے بورڈنگ کارڈ جاری نہ کیا جائے، یعنی اگر کوئی غیرملکی ورکر 6 ماہ سے زائد اپنے آبائی ملک میں چھٹی گزارتا ہے، تو اب وہ واپس نہیں آسکے گا، بلکہ اسے واپسی کے لئے کفیل سےنیا ویزا حاصل کرنا ہوگا۔

عمان کے اخبار آبزرور کے مطابق اس سےقبل کرونا کی صورتحال کی وجہ سے حکومت نے اجازت دے رکھی تھی کہ غیر ملکی ورکر 180 دن سے زائد عرصہ گزرنے پر بھی عمان واپس آسکتا ہے، تاہم اب عالمی پروازیں بحال ہونے پر یہ سہولت یکم جنوری سے  ختم کردی گئی ہے، البتہ فیملی ویزوں پر مقیم افراد ویزے کی مدت ہونے پر  6 ماہ بعد بھی عمان واپس آسکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.