پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کا نیا بلاک، اہم اجلاس کی تیاری مکمل

0

اسلام آباد: پاکستان، ترکی اور آذربائیجان پر مشتمل نیا اسلامی بلاک باقاعدہ شکل اختیار کرنے لگا، تینوں ملکوں کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے جارہا ہے، واضح رہے کہ “احساس نیوز” نے اپنے قارئین کیلئے جنوری کو ہی اس نئے اسلامی بلاک کی تشکیل کے لئے اسلام آباد میں اجلاس کی خبر دے دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان، ترکی اور آزربائیجان کا سہ فریقی مشترکہ اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے جارہا ہے، اس اجلاس کو اہم قرار دیا جارہا ہے، کیوں کہ یہ ایسے موقع پر منعقد ہورہا ہے، جب پاکستان نے اپنے قیام کے بعد پہلی بار سعودی عرب کو ناں کی ہے، اور ترکی کے ساتھ مل کر نیا اتحاد قائم کرنے کیلئے باضابطہ کام شروع کیا ہے،سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات میں کشیدگی عظیم خلافت عثمانیہ کے بانی کی زندگی پر بنی تاریخی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل کو پی ٹی وی پر نشر سے شروع ہوئی تھی، وزیراعظم عمران خان نے اس ڈرامہ کو نشر نہ کرنے کیلئے سعودی دباو مسترد کردیا تھا، بعد ازاں کشمیر کے معاملے پرسعودیہ کی جانب سے او آئی سی کو متحرک نہ کرنے پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ریاض حکومت کو وارننگ دی تھی کہ پاکستان ترکی سے مل کر نیا اسلامی بلاک بنا سکتا ہے،اسی طرح اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے بھی پاکستان نے بالواسطہ دباو مسترد کردیا۔ اس دوران سعودیہ نے پاکستان کو دباو میں لینے کے لئے تین ارب ڈالر واپس مانگ لئے ، جو پاکستان نے  چین کے تعاون سے واپس کردئیے ہیں، اب اگرچہ پیسے کا دباؤ ناکام ہونے پر سعودی قیادت نے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

جس کے لئے کئی ماہ تاخیر کے بعد دسمبر میں پہلے کشمیر پر اوآئی سی کی سخت قرارداد منظور کرائی گئی اور اب سعودی وزیرخارجہ کے دورہ اسلام آباد کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم ترکی اور آذربائیجان کے ساتھ پاکستان نے مشترکہ اجلاس سعودی وزیرخارجہ کے دورہ سے قبل رکھ لیا ہے۔ اجلاس میں شرکت اور پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے لئے ترک  وزیرخارجہ تین روزہ طویل دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جبکہ آذربائیجان کے وزیرخارجہ جمعرات کو دو روزہ دورہ پر آرہے ہیں، ان کے وزیردفاع پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

تینوں ملکوں کے مشترکہ اجلاس اور ملاقاتوں کو خطے کے حالات میں اہم قرار دیا جارہا ہے، جبکہ قطر کی جانب سے بھی اس گروپ میں جلد شمولیت کا امکان ہے ، یہ اجلاس نگورنو کاراباخ کی جنگ جیتنے کے بعد ہورہا ہے، جس میں ترکی اور پاکستان نے آذربائیجان کا کھل کر ساتھ دیا ۔مشترکہ اجلاس میں دفاع، سیکورٹٰی اور تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.