یورپی ملک میں برف باری کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

0

میڈرڈ: اسپین کو شدید برفانی طوفان کا سامنا، ملک میں برف باری کا کئی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، جبکہ نطام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوگیا ہے، یورپی ملک کے پچاس میں سے چھتیس صوبوں کو برفباری کا سامنا ہے، 5 صوبوں ویلنسیا، کاسٹیلن، ٹیراگونا، ٹیرئل اور زاراگوزا میں برفانی طوفان سے ریڈ الرٹ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین میں 50 سالہ تاریخ کی شدید ترین برفباری کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہزاروں شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ طوفان کے باعث ٹرین، فضائی سروس بند ہو گئی ہے، جبکہ مزید برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں 20 انچ برف پڑنے پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا، ہسپانوی حکومت کا کہنا ہے کہ میڈرڈ پوری طرح برف باری سے مفلوج ہو چکا ہے، اور جگہ جگہ ہزاروں مسافر اپنی گاڑیوں میں پھنسے ہوئے ہیں، میڈرڈ سمیت کئی اور شہروں میں انتظامی اور دوسرے اداروں بشمول کھانے پینے کی دوکانوں اور مارکیٹوں کو برفباری کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جمعے کے روز سے شروع ہونے والے طوفان کی مثال 1971 کے بعد سے کبھی نظر نہیں آئی، ہفتے کے روز تک میڈرڈ میں ریکارڈ کی گئی برف 50 سینٹی میٹر تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.