ترسیلات زر پر اوورسیز پاکستانیوں سے سروے

0

کراچی: اسٹیٹ بینک نے ترسیلات زر کے حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں سے سروے شروع کردیا ہے، سروے 9 جنوری تک جاری رہے گا، بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے موبائل فون، کمپیوٹر پر بیٹھ کر رائے دے سکیں گے، سروے میں ان عوامل کو جانچنے کی کوشش کی گئی ہے، جو ترسیلات زر میں حالیہ اضافہ کی وجہ بنے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترسیلات زر کے رجحانات اور امکانات جانچنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے سمندر پار پاکستانیوں کا سروے شروع کردیا ہے۔ یہ سروے 9 جنوری 2021ء تک تمام سمندر پار پاکستانیوں کو دستیاب ہوگا۔ سروے میں ان عوامل کو جانچنے کی کوشش کی گئی ہے، جو ترسیلات زر میں حالیہ اضافہ  کی وجہ بنے ہیں، ان میں غیررسمی سے باضابطہ چینلز کی طرف لوگوں کا آنا، بینکوں میں جانے کے بجائے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال، مستقبل میں پاکستان واپس آنے کے منصوبے نیز اگلے چھ ماہ کے دوران متوقع طور پر بھیجی جانے والی ترسیلات زر کی رقم شامل ہیں، یہ سروے پاکستانی سفارتی مشنز اور پاکستانی بینکوں کی سمندر پار برانچوں نیز آن لائن کیا جارہا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے سمندرپار پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ اس مختصر آن لائن سروے میں شریک ہوں۔ سروے اسٹیٹ بینک پاکستان کی ویب سائٹ، بینکوں کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے پلیٹ فارم اور اس ویب لنک پر بآسانی دستیاب ہے، اور اسے کلک کرکے  اس میں حصہ لیا جاسکتا ہے۔ https://surveyctosbp.surveycto.com/collect/survey_on_recent_remittance_behavior_of_overseas_pakistanis?caseid سروے کے شرکا  کسی سوال یا مدد کے لئے اسٹیٹ بینک کی ٹیم سے اس ای میل ایڈریس پر رابطہ کرسکتے  ہیں : sbp.surveys@sbp.org.pk

Leave A Reply

Your email address will not be published.