سخت سردی، خراب موسم میں اٹلی آنے کی کوشش مہنگی پڑگئی

0

روم: سخت سردی اور خراب موسم کے باوجود کشتیوں کے ذریعہ اٹلی جانے کی کوشش میں تارکین وطن کو ایک اور بڑا حادثہ پیش آیا ہے، اطالوی جزیرے پر پہنچنے کی کوشش میں کشتی ڈوب گئی، جس سے 20 تارکین وطن ہلاک اور دو درجن کے قریب لاپتہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عام طور پر موسم سرما میں تارکین وطن کی  یورپ آنے کی کوششیں کم ہوجاتی ہیں، اور وہ سردی اور خراب موسم میں یہ خطرناک سفر کرنے سے گریز کرتے ہیں، تاہم اس بار کرونا کی وجہ سے بالخصوص غریب افریقی ملکوں میں ہونے والی معاشی تباہی کے ستائے ہوئے افراد سردیوں میں بھی جانیں خطرہ میں ڈال کر یورپ کا رخ کررہے ہیں، جس کی وجہ سے کئی بڑے حادثات پیش آچکے ہیں۔ تازہ حادثہ میں اطالوی جزیرے لمپاڈسیا کی طرف آنے والی تارکین وطن کی کشتی  ڈوب گئی ہے، جس سے 20 تارکین  وطن ہلاک اور دو درجن کے قریب لاپتہ ہوگئے ہیں، اور خدشہ ہے کہ وہ بھی سمندر کی  لہروں کی نظر ہوگئے ہیں۔

تیونس کے ایک سکیورٹی عہدے دار کے مطابق افریقی تارکینِ وطن کی کشتی اطالوی جزیرے لمپاڈسیا کے قریب ڈوبی ہے، علی  نامی عہدیدار کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحلی شہر صفاقس سے 6 میل دور سمندر میں ڈوبی ہے۔ ڈوبنے والے 20 افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں اور پانچ کو بچا لیا گیا ہے، باقی 20 کی تلاش جاری ہے۔ ان تمام کا تعلق افریقی ممالک سے ہے، کشتی پر کل 45 افراد سوار تھے۔ واضح رہے کہ لیبیا کے بعد اب تیونس کا ساحلی شہر صفاقس یورپ میں آنے کے خواہش مند تارکین وطن کی روانگی کا بڑا مقام بن چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.