یورپ میں طیاروں کا ’’قبرستان‘‘ تیزی سے آباد ہونے لگا

0

میڈرڈ: انسانوں کے قبرستان تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے، لیکن آج ہم آپ کو طیاروں کے قبرستان کی کہانی سنارہے ہیں، جو  یورپی ملک میں ہی واقع ہیں، کرونا کی وجہ سے انسانوں کے ساتھ ساتھ طیاروں کے قبرستان کی آبادی بھی بڑھ گئی ہے اور ائیرلانز تیزی سے اپنے طیاروں کو ریٹائر کر رہی ہیں۔

طیاروں کا یہ قبرستان اسپین کے شہر ٹیرل Teruel میں واقع ہے، اس سال کے آغاز تک فضائی صنعت سے وابستہ لوگ اسپین کے اس شہر کو کم ہی جانتے تھے، تاہم اب یہ طیاروں کے قبرستان کے نام سے مشہور ہوتا جارہا ہے، اور یہاں ’’تدفین‘‘ کے لئے جانے والے طیاروں کی تعداد بتدریج بڑھتی جارہی ہے، اب  اس میں تازہ اضاف برٹش ائیر ویز کے اے 380 کا ہوا ہے، جو گزشتہ دنوں اس قبرستان کا نیا مہمان بنا، کرونا کی وجہ سے ائرلائن کی صنعت سکڑ گئی ہے، اور مسافر نہ ہونے سے دنیا کی ائرلائنز کو جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں، ایسے میں وہ ائربس اے 380، بوئنگ 747 سمیت بڑی باڈی والے طیاروں کو جلدی جلدی ریٹائر کرکے ان کے ’’قبرستان‘‘ پہنچا رہی ہیں، تاکہ ان پر مزید خرچہ کا بوجھ نہ پڑے، ایوی ایشن کی خبریں دینے والی عالمی ویب سائٹ کے مطابق  برٹش ائر ویز کا بھی یہ تیسرا ائربس طیارہ ہے جو گزشتہ چند ماہ کے دوران اسپین میں طیاروں کے اس ہسپانوی قبرستان منتقل کیا گیا ہے، اور جلد ہی چوتھے طیارے کے بھی وہاں پہنچنے کی باتیں جاری ہیں، تاہم برٹش ائر ویز کے حکام طیاروں کی اسپین میں پارکنگ کو عارضی قرار دیتے ہیں۔

اس شہر میں بنائے گئے ہینگرز میں ان بڑے طیاروں کو کھڑا کرنے کی بہت گنجائش  ہے، طیاروں کے اس قبرستان میں اب تک 12 طیاروں کی تجہیز و تکفین ہوچکی ہے، اور  یہ تعداد  گزرتے وقت کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے، اب تک جو 12 طیارے وہاں پہنچائے گئے ہیں، ان میں برٹش ائر کے 3، جرمن لفتھانسا کے 7، اٹلی کی ائر اطالیہ کا ایک اور ائر فرانس کے 2  طیارے شامل ہیں، اس کے علاوہ اتحاد ائر بھی اپنے اے 330 طیارے ریٹائر کرکے Teruelبھیج رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.