کرونا کا پتہ لگانے والا تیز ترین ٹیسٹ تیار

0

ویانا: آسٹریا کی یونیورسٹی نے کرونا کا پتہ لگانے والا تیز ترین ٹیسٹ تیار کرلیا ہے، جس کا نتیجہ عملی طور پر چند ہی منٹوں میں آجائے گا، اس ٹیسٹ سے نہ صرف وائرس کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے، بلکہ یہ دنیا بھر کے ہوائی اڈوں کےلئے بھی بہت موزوں ثابت ہوسکتا ہے،

جہاں مسافروں  کی مشکلات کم ہوسکتی ہیں، یہ ٹیسٹ کٹ ویانا یونیورسٹی نے تیار کی ہے، اور اس کے ذریعہ زیادہ قابل بھروسہ نتیجہ صرف 5 منٹوں میں حاصل کیا جاسکتا ہے، اس سے قبل کرونا کا تیز ترین ٹیسٹ بھی 12 منٹوں میں نتیجہ دے پایا تھا، اور اس کے قابل بھروسہ ہونے کے حوالے سے بھی سوالات موجود تھے، تاہم ویانا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان کا ٹیسٹ نہ صرف یہ کہ تیز ترین  ہے، بلکہ زیادہ قابل بھروسہ بھی ہے۔ اس ٹیسٹ کے عام ہونے سے بالخصوص تقریبات کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، اور بڑی تعداد میں مہمان ہونے کی صورت میں بھی تیزی سے سب کو چیک کرنا ممکن ہوجائے گا۔

انسٹی ٹیوٹ فار کیمکل ٹیکنالوجی کے پروفیسر پیٹر ارٹل کا کہنا ہے کہ ہم نے اس ٹیسٹ کا مریضوں پر استعمال شروع کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری نئی ٹیکنالوجی صرف کرونا نہیں بلکہ ہر طرح کے وائرس کی شناخت کے لئے ہے، یہ بائیو چپ ٹیکنالوجی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.