وزیر اعظم کی ٹیم کے اہم رکن بھی نیب ریڈار پر آگئے

0

کراچی: وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم کے اہم رکن اور مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ بھی نیب ریڈار پرآگئے ہیں، قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے انہیں پیشی کیلئے دوسرا نوٹس جاری کردیا۔ نیب نے حفیظ شیخ کو یکم دسمبر کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حفیظ شیخ پر سابقہ ادوار میں قومی خزانے سے غیرقانونی ادائیگی کا الزام ہے، حفیظ شیخ نے 1 کروڑ 11 لاکھ 25 ہزار ڈالر کی غیر قانونی ادائیگی کی، غیر قانونی ادائیگی کسٹم کلیئرنس، سسٹم کئیر پائلٹ پروجیکٹ کیلئے کی گئی، کیئرپروجیکٹ کے تحت سسٹم کبھی نہیں لگایا گیا، کمپنی اجیلیٹی کو ادائیگی کی گئی۔

نیب کراچی نے حفیظ شیخ کو تحقیقات کیلئے یکم دسمبر کا نوٹس جاری کیا تھا، نیب کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم نے حفیظ شیخ کو یکم دسمبر کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے، اب نیب کی جانب سے وزیراعظم کے مشیرحفیظ شیخ کو دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نیب حکام کے مطابق سابق چئیرمین ایف بی آر سلمان صدیق کو بھی تحقیقات کیلئےطلب کیا گیا ہے، غیرقانونی ادائیگی پرسابق کسٹم افسرعاشرعظیم کوبھی نوٹس جاری کیےگئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.