ڈچ کمپنی ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، معاہدہ ہوگیا

0

اسلام آباد: ہالینڈ کی کمپنی AWECT نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے ابتدائی معاہدے پر بھی گزشتہ روز دستخط کردئیے گئے، ڈچ کمپنی اور آئی لینڈز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مابین معاہدے کی تقریب اسلام  آباد میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں وزیر بحری امور علی زیدی، ہالینڈ کے سفیر سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے، ڈچ کمپنی کراچی کے قریب واقع بنڈل جزائر میں سرمایہ کاری کرے گی، معاہدے کے تحت کراچی کے بنڈل آئی لینڈ پر ٹھوس فضلے سے توانائی پیدا کرنے کا منصوبہ تعمیر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بنڈل آئی لینڈ منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.