بھارتی لیبارٹریز کی غیر مصدقہ کرونا رپورٹس ائر انڈیا پر بھاری پڑگئیں

0

ہانگ  کانگ: بھارت میں کرونا کے  ٹیسٹوں کے نتائج مشکوک ہوگئے، مشکوک نتائج بھارت کی سرکاری ائرلائن ائر انڈیا کے گلے پڑنے لگے ہیں، بیرون ملک جانے والے بھارتی شہری جب ٹیسٹ کراتے ہیں، تو انہیں کلئیر ظاہر کردیا جاتا ہے، لیکن بیرون ملک پہنچنے پر ان میں سے کئی کے ٹیسٹ مثبت  آجاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرونا کےٹیسٹ کرنے والی کئی معروف لیبارٹریز کے نتائج بھی مشکوک ہوگئے ہیں، بیرون ملک جانے والے بھارتی شہری جب ٹیسٹ کراتے ہیں، تو انہیں کلئیر ظاہر کردیا جاتا ہے، لیکن بیرون ملک پہنچنے پر ان میں سے کئی کے ٹیسٹ مثبت آجاتے ہیں، اس صورتحال کا خمیازہ بھارت کی سرکاری ائر لائن کو بھگتنا پڑا ہے، اور چین کے زیر انتظام ہانگ کانگ نے ائر انڈیا پر دو ہفتوں کے لئے پابندی لگادی ہے، یہ پابندی مسلسل دو پروازوں میں کئی کرونا مریض لانے پر لگائی گئی ہے، ہانگ کانگ میں ائر انڈیا پر یہ پابندی حالیہ مہینوں میں پانچویں بار لگی ہے۔

اب تین دسمبر تک ائر انڈیا کی کوئی پرواز ہانگ کانگ کے لئے پرواز نہیں کرسکے گی، ائرانڈیا کو کئی دیگر ممالک میں بھی ایسے مسائل اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جس کی وجہ بھارت میں کئے گئے کرونا ٹیسٹوں کے نتائج غلط ہونا ہے، لیبارٹری کی رپورٹ میں مسافر کرونا منفی ہوتا ہے، لیکن جب وہ کسی دوسرے ملک پہنچتا ہے، اور وہاں اس کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے، تو رپورٹ مثبت آجاتی ہے۔

اس وقت بھارت سے ہانگ کانگ کے لئے سفر کرنے والوں کو 72 گھنٹے قبل کی کرونا منفی رپورٹ جمع کرانی ہوتی ہے، تاہم اب ہانگ کانگ کے حکام  بھارتی مسافروں کے لئے مزید سخت شرائط عائد کرنے پر بھی غور کررہے ہیں۔ دوسری طرف دبئی نے بھی حال ہی میں کئی بھارتی لیبارٹریز کے ٹیسٹ نتائج قبول نہ کرنے کا  فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سے ائر انڈیا کا کہنا ہے کہ وہ مسافروں کو کرونا منفی ہونے کی رپورٹ کے بعد ہی سفر کی اجازت دیتے ہیں، اب اگر کسی دوسرے ملک جاکر مسافر پازیٹو آجاتا ہے، تو اس میں ائرلائن کا کوئی قصور نہیں  ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.