پاکستانی ماہرین نے کرونا پر قابو کیلئے اہم کامیابی حاصل کرلی

0

اسلام آباد: پاکستانی طبی ماہرین نے کرونا وبا سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں اہم کامیابی حاصل کرلی ہے، جس سے کرونا سے اموات میں بڑے پیمانے پر کمی آجائے گی، اور متاثرہ افراد تیزی سے صحتیاب ہوجائیں گے، دوسری طرف حکومت نے ویکسین کی خریداری کے لئے بھی 150 ملین ڈالر کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کے علاج میں پاکستانی ماہرین نے اہم کامیابی حاصل کرلی ہے، تیار کی گئی دوا کے ٹرائل کے دوران حیرت انگیز نتائج سامنے آئے ہیں، اور 95 فیصد مریض تیزی سے اور وینٹی لیٹر پر گئے بغیر صحتیاب ہوگئے، دوسری طرف وینٹ پر جانے والے مریضوں پر بھی دوا نے زبردست طریقے سے کام کیا ہے، اور 60 فیصد سے زائد ریکوری کی شرح آئی ہے، اے آر وائی نیوز کے مطابق دوا کی باقاعدہ تیاری کا رواں ماہ اعلان متوقع ہے، جس کے بعد پاکستان  کرونا کی وبا پر قابو پانے کی پوزیشن میں آسکتا ہے، ذرائع کے مطابق دوا کی تیاری میں اہم اداروں سے وابستہ سائنسدانوں نے بھی حصہ لیا ہے۔

دوسری طرف کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کرونا ویکسین کی خریداری کیلئے 150 ملین ڈالر گرانٹ منظور کرلی ہے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویکسین ملنے پر پہلے مرحلے میں شعبہ طب سے وابستہ افراد اور 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو یہ ویکسین لگائی جائے گی، جن کے متاثر ہونے کا زیادہ خدشہ ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.