اٹلی میں بڑا سیاستدان پکڑا گیا

0

روم: اٹلی میں مافیا سے ملی بھگت کرنے والا بڑا سیاستدان پکڑا گیا ہے، الیکشن جیتنے کےلئے بھی مافیا سے مدد لی جاتی تھی، حکام نے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا، فروزا اطالیہ پارٹی سے وابستہ کلابریا کی ریجنل اسمبلی کے صدر ڈومنیکو ٹلانی کو حراست میں لے کر گھر میں بند کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کاربیری پولیس نے جنوبی ریجن کلابریا میں مافیا سے جڑے ایک بڑے سیاستدان کے خلاف کارروائی کی ہے، اورکلابریا کی ریجنل اسمبلی کے صدر ڈومنیکو ٹلانی کو حراست میں لے کر گھر میں بند کردیا ہے، ان پر جنوبی ریجن کی طاقتور مافیا ندراگتا سے تعلق کا الزام ہے، ڈومنیکو کا تعلق فروزا اطالیہ پارٹی سے ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ڈومنیکو ٹلانی نے مافیا کی جانب سے کلابریا سمیت اٹلی میں فارمیسی کے شعبے میں  نئی سرمایہ کاری کی تیزی سے اجازت دلانے کے لئے اثر ورسوخ استعمال کیا، اس کے جواب میں مافیا نے بھی انہیں الیکشن جتوانے کے لئے مدد کی تھی، اس کیس سے متعلق دیگر 18 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.