اٹلی میں گاڑیاں رکھنے والے ہوجائیں ہوشیار

0

روم: رات کے کرفیو سمیت کرونا کے باعث لگنے والی پابندیوں کی وجہ سے اٹلی میں نقل وحمل کا شعبہ شدید متاثر ہوا ہے، اور لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں ،جس پر تیل کی فروخت بھی بہت کم ہوگئی ہے،ایسے میں پیٹرول پمپ خسارے میں چلے گئےہیں، اور انہوں نے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

اٹلی میں پیٹرول پمپوں کی تنظیموں نے وزیراعظم جوسپے کونتے کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، اطالوی سرکاری خبر ایجنسی ’’انسا’’ کے مطابق وزیراعظم کے نام خط میں کہا گیا ہے وہ 30 نومبر کو ملک کے موٹرویز پر ہڑتال کریں گے، جس کا مطلب ہے کہ لوگوں کو اس روز  پیٹرول نہیں مل سکے گا، خط میں کہا گیا ہے کہ رات کے اوقات میں 27 نومبر سے ہی پیٹرول اسٹیشن بند کردئیے جائیں گے، پیٹرول اسٹیشنوں کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ  تیل کی فروخت انتہائی کم ہوجانے کے بعد ان کے لئے اپنے اخراجات پورے کرنا بھی ممکن نہیں ہورہا، اس لئے وہ اب پیٹرول پمپ مستقل کھولنے کی ضمانت نہیں دے سکتے، واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے اطالوی معیشت شدید متاثر ہوئی ہے، اور رواں برس اس کی جی ڈی پی میں 11 سے 13 فیصد کی کمی کا خدشہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.