برطانیہ جاتے تارکین کی کشتی ڈوب گئی

0

پیرس: فرانس سے برطانیہ پہنچنے کی کوشش کرنے والے انگلش چینل میں ڈوب گئے، پندرہ کو بچالیا گیا ہے، جبکہ بچوں سمیت متعدد افراد سمندر کی لہروں کی نذر ہوگئے اور کئی کی لاشیں بھی نہیں ملی، برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے کہا کہ یہ واقعہ یاد دلاتا ہے کہ چینل کو پار کرنا کتنا خطرناک ہے۔

تفصیلات کےمطابق فرانس سے برطانیہ کشتی کے ذریعہ جانے والے افراد کی کشتی فرانسیسی شہر ڈنکرک کے قریب ڈوب گئی، اطلاع ملنے پر حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کیں، جس میں فرانس کے ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا، فرانسیسی حکام کے مطابق کشتی حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کردیا تھا، اور 15 افراد کو سمندر سے بچا کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاہم اس دوران دو بچوں اور ایک خاتون سمیت 4 افراد کی موت ہوچکی تھی، جبکہ مزید افراد بھی لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے، جن کی تلاش جاری ہے۔

کشتی پر سوار افراد انگلش چینل پار کرکے غیرقانونی طریقے سے برطانیہ جانے کی کوشش کررہے تھے، فرانسیسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ انگلش چینل میں 15 تارکین وطن کو بچایا گیا ہے، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

دوسری طرف برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس افسوس ناک واقعہ کی تفتیش میں فرانس سے مکمل تعاون کیا جائے گا، انہوں نے انسانی اسمگلرز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف سخت اقدامات کریں گے، جو تارکین وطن کو گمراہ کر کے ایسے خطرناک راستے اختیار کرنے لیے مجبور کرتے ہیں۔

برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے کہا کہ یہ واقعہ اس امر کی یاد دلاتاہےکہ چینل کو پار کرنا کتنا خطرناک ہے،ہم انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.