وزیراعظم کا فیس بک کے سی ای او کو خط

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےفیس بک کے بانی اورسی ای او مارک زکر برگ  کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا مخالف مواد سوشل میڈیا بشمول فیس بک پرپھیلایا جارہا ہے، میرا مطالبہ ہے کہ فیس بک اپنے پلیٹ فارم پراسلام مخالف مواد پر پابندی عائد کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مارک زکر برگ کے نام خط لکھا ہے ، جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ  جیسےہولوکاسٹ کے حوالے سے تنقید اور مواد شیئر کرنے پر پابندی عائد ہے ،اسی طرح اسلام مخالف موادپر بھی پابندی عائدکرے، انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیامخالف موادسوشل میڈیابشمول فیس بک پرپھیلایاجارہاہے،ایسا مواد نفرت، انتہاپسندی،تشدد کو ہوادےرہاہے،اسلام مخالف مواد شیئر کرنے پر مکمل پابندی ہونی چاہیئے۔

انہون نے خط میں لکھا کہ ماضی  میں جرمن نازیوں نے جو سلوک یہودیوں کے خلاف روا رکھا تھا، آج دنیاکےمختلف ممالک میں مسلمانوں کےخلاف اسی طرح کامعاملہ دیکھ رہاہوں،بدقسمتی سے کچھ ممالک میں مسلمانوں کو شہریت کے حقوق حاصل نہیں، مسلمانوں کو کئی جگہوں پر عبادت کرنے کی بھی اجازت نہیں،انہیں لباس سےعبادت تک کے ذاتی انتخاب سے روکا جارہا ہے،بھارت میں مسلمان مخالف قانین بنائے جارہےہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ فرانس میں اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے کی سازش ہورہی ہے،حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کی فرانس میں اجازت دی گئی، ان اقدامات سے فرانسیسی سوسائٹی اور مسلمانوں میں خلیج مزید گہری ہوگئی۔ فرانس عام اور شدت پسند مسلمانوں میں کس طرح تمیز کرے گا۔ اس امتیازی رویے سے شدت پسند بڑھے گی جس کی دنیا کو ضرورت نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.