پاکستانیوں کیلئے کویت کے ویزے کھل گئے

0

اسلام آباد: حکومت کو پاکستانیوں کے بیرون ملک روزگار کے حوالے سے اہم کامیابی ملی ہے اور کویت نے 13 برسوں بعد پاکستانی افرادی قوت کی  بھرتی پر پابندی ختم کردی ہے، جس سے ہزاروں پاکستانیوں کیلئے وہاں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا راستہ کھل گیا ہے، وزارت اوورسیز نے کویت میں طبی ورکرز بھیجنے کا معاہدہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کویت نے گزشتہ 13 برسوں سے پاکستانی افرادی قوت پر پابندی لگا رکھی تھی، جس کی وجہ اس وقت وہ افغان باشندے بنے تھے، جنہوں نے لالچی پاکستانی حکام کی مدد سے جعلی دستاویزات بنا کر کویت کے ویزے حاصل کئے تھے، اور ان ویزوں کو وہ منشیات اسمگلنگ کے لئے استعمال کرتے ہوئے پکڑے جاتے رہے ہیں۔

کویت کی طرف سے اس پابندی کے خاتمے کیلئے ماضی میں کسی حکومت نے کوشش نہ کی، تاہم موجودہ حکومت نے   اپنے قیام کے بعد سے پابندی کے خاتمے کیلئے کوششیں شروع کردی تھیں، جو اب کامیاب ہوئی ہیں، اور کویت نے پاکستانی افرادی قوت منگوانا شروع کردی ہے، وزارت اوورسیز نے کویت میں 600 طبی ورکرز بھیجنے کا معاہدہ کیا ہے، جن میں سے 221 روانہ کردئیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.