اوورسیز پاکستانیوں نے پھر ڈالروں کے انبار لگادئیے

0

اسلام آباد: اوورسیز پاکستانیوں نے مسلسل چوتھے مہینے ڈالروں کے انبار لگا دئیے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل چوتھے ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ وطن بھیجا ہے، جس پر وزیر اعظم عمران خان نے کثیر تعداد میں زرمبادلہ ملک میں بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرعظم نے ٹوئٹ کے ذریعہ بتایا کہ ستمبر میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ موصول ہوا ہے، جو گزشتہ برس کی اس مدت سے 31 فیصد زائد ہے، اسی طرح گزشتہ ماہ اگست سے بھی 9 فیصد زائد ہے، انہوں نے لکھا ہے کہ کرونا کے باوجود پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبریں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.