یورپ جاتے پاکستانی نوجوان کس کا نشانہ بن گئے

0

لاہور: سنہرے مستقبل کا خواب  اور بہتر روزگار کی خواہش آنکھوں میں سجائے یورپ جانے والے پانچ پاکستانی نوجوان غیر قانونی طریقے سے اٹلی اور یونان جانے کی کوشش کررہے تھے کہ راستے میں ہی جان کی بازی ہار گئے، نوجوانوں کا تعلق منڈی بہاؤالدین کے دیہاتوں سے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پاکستانی نوجوان غیر قانونی طور پر یونان اور اٹلی جارہے تھے کہ راستے میں ہی موت کے منہ میں چلے گئے، ان کی ہلاکتیں انسانی اسمگلرز کی فائرنگ اور دم گھٹنے سے ہوئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کا تعلق منڈی بہاؤالدین کے دیہاتوں سے ہے، ان میں سے ایک نوجوان کی میت کو اس کے گاؤں پہنچا دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کے نام یاسر، عادل، مہر علی، سناور اور عبداللہ بتائے جارہے ہیں، نوجوانوں کے غمزدہ خاندان نے انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.