عابد ملہی جال میں کیسے پھنسا، جانئے

0

لاہور: لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے لنک روڈ پر خاتون کو نشانہ بنانے والا مرکزی ملزم عابد ملہی جو پولیس کے لئے چھلاوا بنا ہوا تھا بالآخر پکڑا گیا، ملزم پولیس کے جال میں پھنس ہی گیا، چالاک ملزم ایک ماہ تک پولیس کو جل دیتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی بالآخر فیصل آباد سے پکڑا گیا ہے، چالاک ملزم ایک ماہ تک پولیس کو جل دیتا رہا، لیکن آخر میں وہ جال میں پھنس ہی گیا، پولیس نے عابد ملہی کی بیوی کو بطور جال استعمال کیا اور اسے اسی کی سم فون کے ساتھ دی، جس پر عابد ملہی نے رابطہ کیا اور بیوی کو فیصل آباد میں ایک مقام پر ملنے کیلئے کہا، ملزم جیسے ہی وہاں پہنچا پولیس نے اسے دھر لیا، پولیس نے تفتیش کے لئے عابد ملہی کو لاہور منتقل کردیا ہے اور آج اسے ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.