کرونا سمندر میں بھی پہنچ گیا، یورپین جہاز کا عملہ متاثر

0

روم:یورپ  پر کرونا کے سائے بڑھتے جارہے ہیں اور یورپی یونین کے بحیرہ روم میں نیول  مشن پر تعینات مارگوتینی فریگیٹ جہاز کاعملہ سمندر کے اندر بھی اس موذی وبا کا شکار ہوگیا ہے، یورپی یونین کا نیول مشن لیبیا میں اسلحہ کی ترسیل روکنے کے لئے تعینات ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے بحری مشن پر تعینات مارگوتینی فریگیٹ کے عملے کی بڑی تعداد بھی کرونا کا شکار ہوگئی ہے، عملے کے کل 186 ارکان میں سے 51 کے کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگئے ہیں، برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق معمول کے ٹیسٹوں کے دوران یہ نتائج سامنے آئے ہیں، جس کے بعد باقی عملے کے دوبارہ ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یورپی یونین کا نیول مشن لیبیا سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرانے کے لئے بحیرہ روم میں تعینات ہے، مارگوتینی فریگیٹ خوراک اور دیگر ضروریات پوری کرنے کے لئے جنوبی اٹلی کی بندرگاہ اگوستا پر لنگر انداز ہوا تھا، جہاں عملے کے ٹیسٹ کئے گئے، تو ان میں 51 کرونا سے متاثرہ نکلے،  حالاں کہ یہ جہاز 15 روز سمندر میں گزار کر آیا تھا، یورپی یونین نیول مشن کے عملے میں کرونا سے متاثرہ زیادہ عملہ اطالوی شہری بتایا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.