ناروے کے بادشاہ علیل ہوگئے، ذمہ داریاں منتقل

0

اوسلو: ناروے کے  شہنشاہ 83 سالہ ہیرالڈ فائیو  کو سانس لینے میں تکلیف  کے بعد  اسپتال داخل کرادیا گیا ہے، شہنشاہ ہیرالڈ گزشتہ 29 برس سے تخت نشین ہیں، تاہم اب ان کی صحت خراب بتائی جارہی ہے، اگرچہ شہنشاہ ہیرالڈ کو سانس کی تکلیف ہوئی ہے، تاہم اس کی وجہ کرونا  نہیں ہے۔

نارویجین میڈیا کے مطابق شاہی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہنشاہ بیماری کے باعث چھٹی پر چلے گئے ہیں ، جس کےبعد ولی عہد ہیکن نے عارضی طور پر ان کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ،شہنشاہ ہیرالڈ ایک ماہر کشتی ران ہیں، اور انہوں نے اپنی جوانی کے دوران 1964 میں ٹوکیو اولمپکس میں بھی حصہ لیا تھا، انہیں ناروے میں اتحاد کی علامت کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔

 گزشتہ کچھ عرصے میں وہ کئی بار علیل ہوچکے ہیں، لیکن خراب صحت کے باوجود انہوں نے تخت سے علیحدگی اختیار نہیں کی ، 2000 میں ان کا مثانے میں کینسر کا آُپریشن بھی ہوچکا ہے، جس کےبعد وہ مکمل صحت یاب ہوگئے تھے، واضح رہے کہ کنگ ہیرالڈ نے اپنے والد کی وفات پر جنوری 1991 میں تخت سنبھالا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.