فرانس: پیرس میں کراچی جیسی واردات

0

پیرس: فرانس کے دارالحکومت میں ایک اپارٹمنٹ سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، جو ایشیائی باشندے کی لگتی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو بہت بیدردی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے، معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک اپارٹمنٹ سےایشیائی باشندے کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، پیرس کےایک اخبارنے پولیس کےحوالے سےبتایا ہےکہ مقتول کوبہت بے دردی کے ساتھ  تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے، اس کے جسم کے مختلف حصوں پر ڈرل سے سوراخ  کئے گئے، مذکورہ اپارٹمنٹ سے چیخوں کی آوازیں سننے پر پڑوسی نے پولیس کو اطلاع دی، تاہم پولیس کے پہنچنے تک وہاں سے ممکنہ قاتل فرار ہوچکے تھے۔

جبکہ  تشدد زدہ لاش  وہاں موجود تھی، اور مقتول کا خون بہہ کر باہر تک آگیا تھا، تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ لاش فرش پر پڑی تھی، اور اس کے پاؤں اور پیٹ میں ڈرل مشین سے سوراخ کئے گئے تھے، مقتول ایشائی باشندہ ہے، تاہم نہ تو وہ اس اپارٹمنٹ کا مالک تھا اور نہ ہی وہاں رہتا تھا، اس کا مطلب ہے کہ  قاتل اسے کسی بہانے یا اغوا کرکے وہاں لائے ہوں گے، اور پھر تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اخبار کے مطابق  مقتول کے سر اور جسم کے  دوسرے حصوں پر  تشدد کے نشانات  تھے ، پولیس نے اتنا بتایا ہے کہ مقتول ایشیائی باشندہ تھااور ممکنہ طور پر اس کا تعلق پاکستان سے یا بھارت سے تھا، تاہم اس کی شہریت   یا شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.