شیخ رشید کی اپوزیشن کو نئی دھمکی

0

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے فوج سے چھپ کر ملاقاتیں کرنے اور باہر آکر فوج پر تنقید کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں کے راز باہر لانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انہیں ملاقاتوں کا پورا ڈیٹا سامنے لانے کا انتباہ کردیا، شیخ رشید نے کہا کہ ٹیلی فون ڈیٹا لیک کیا تو شور پڑ جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ کسی دشمن ملک نہیں بلکہ  پاک فوج کا ترجمان ہوں، اپنی گن اور کارتوس کے ساتھ پاکستان کا دفاع کروں گا، میری ایک سیٹ ہے لیکن ٹی وی کا سب سے بڑا لیڈر ہوں، جہاں یہ جلسہ کریں گے میں بھی وہی جلسہ کروں گا اور قوم کو اصل حالات سے آگاہ کروں گا۔انھوں نے کہا نہ دھرنا ہوگا نہ استعفے ہوں گے، یہ سینیٹ الیکشن سے پہلے عمران خان سے جھگڑا چاہتے ہیں۔

اپوزیشن کی اے پی سی پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے جو تقریر کی وہ جندال اور مودی کی تقریر تھی، مریم نواز نے پہلے بھی  والد کو مروایا، اب بھی نواز شریف کو مروائیں گی۔

 ریلوے پر بات

شیخ رشدن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمیں چین کے ساتھ مل کر پاکستان ریلوے کو ٹھیک کرنا ہے، 9 ارب امریکی ڈالر کا جو معاہدہ تھا اسے پونے 7 ارب  ڈالر پر لے کر آئے ہیں، ایم ایل ون کو پشاور سے جلال آباد، تفتان سے قندھار لے کر جائیں گے، جب تک ریلوے ترقی نہیں کرے گی مزدور کی زندگی نہیں بدلے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.