دبئی: پاکستانی تاجروں کے معاملات حل کرانے کیلئے قونصل خانہ متحرک

0

دبئی:دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات کے تجارتی اور معاشی تنازعات حل کرانے کے لئے  قونصل خانہ متحرک ہے، اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں، اور اس حوالے سے دبئی میں قونصل جنرل احمد امجد علی نے دبئی کے ڈپٹی چیف جسٹس برائے انٹرنیشنل فنانشل سینٹر کورٹس (ڈی آئی ایف سی ) سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں پاکستانی تاجروں کے تجارتی اور فنانشل تنازعات حل کرنے پر بات چیت ہوئی، ملاقات میں مختلف امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، اور دبئی کے حکام نے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.