جرمنی، پرتگال مہنگی بجلی کی فہرست میں سب سے اوپر

0

بون: پاکستان میں تو مہنگی بجلی آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے معاہدے کرنے سے ہوئی، لیکن آپ یہ سن کر حیران ہوں گے کہ یورپ کے معاشی انجن سمجھے جانے والے جرمنی میں بھی بجلی بہت مہنگی ہے، اور ترقی یافتہ ممالک میں جرمنی اور پرتگال مہنگی بجلی کے حوالے سے سرفہرست ہیں۔

جرمن اخبار نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جرمنی مہنگی بجلی کے حوالے سے 126 ممالک میں 16 ویں نمبر پر آیا ہے، جبکہ پرتگال کا 13 واں نمبر ہے، قوت خرید کے حساب سے یہ جائزہ عالمی تیل قیمتوں کو سامنے رکھ کر مکمل کیا گیا ہے، دوسری طرف مہنگی بجلی کے حوالے سے ٹاپ ٹین ممالک میں زیادہ تر وہ ہیں، جن کا شمار انتہائی غریب ممالک میں ہوتا ہے، اور ان کے عوام کی بڑی تعداد صرف بجلی کا تصور ہی کرسکتی ہے، ان میں  افریقی ممالک برکینا فاسو، سیرالیون ، اور روانڈا جیسے ممالک شامل ہیں۔

جی 20 ممالک میں بھی جرمنی مہنگی بجلی میں سرفہرست ہے، جبکہ ترکی دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے، اس طرح جرمن شہریوں کو عام اندازے کے مطابق باقی یورپی شہریوں سے بجلی پر زیادہ خرچ کرنا پڑتا ہے، سوئٹزرلینڈ اور ہالینڈ  میں  بجلی سستی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.