شہباز فیملی کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکل آئے

0

لاہور:۔ شہباز شریف فیملی کے چند چپڑاسی سمیت چھوٹے ملازمین جن کی تنخواہیں تو ہزاروں میں ہے لیکن ان کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے نکل آئے، ایف آئی اے نے معاملہ سی آئی ٹی کے حوالے کردیا، جبکہ لندن میں مقیم سلمان شہباز کو بھی 25 ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف فیملی کے چھوٹے ملازمین کے بینک اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کے لئے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ چند ہزار تنخواہ لینے والوں کے اکاوئنٹس میں ساڑھے 9 ارب روپے نکل آئے ہیں۔ ایف آئی اے بینکنگ کرائم سرکل نے اس بڑے اسکینڈل کا سراغ لگایا ہے جس کے بعد شہباز فیملی کے تمام ملازمین کے بینک اکاؤنٹس چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شہباز فیملی کی العربیہ اور رمضان شوگر ملز کے ملازمین کے اکاؤنٹس میں ساڑھے 9 ارب روپے سے زائد ملے ہیں۔

“خوش قسمت“ چپڑاسی

شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان کے نائب قاصد مقصود کے اکاؤنٹ میں 2 ارب 30 کرو ڑ موجود رہنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ مقصود کے نام پر ڈیڑھ کروڑ کی گاڑی بھی خریدی گئی۔ اسی طرح کلرک سلمان قریشی کے اکاؤنٹ میں ایک ارب، خضر حیات کے اکاؤنٹ میں ایک ارب 20 کروڑ، ایک اور ملازم اقرار کے اکاؤنٹ میں 64 کروڑ ،توقیر الحق کے اکاؤنٹ میں 45 کروڑ، کلرک تنویر الحق کے اکاؤنٹ میں 52 کروڑ اور ملازم رانا وسیم کے اکاوئنٹ میں 24 کروڑ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ اس تازہ انکشاف سے شہباز فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس مزید مضبوط ہو گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.