یورپ آتے ہوئے مزید تارکین وطن ڈوب گئے

0

طرابلس: یورپ میں غیر قانونی طور پر داخلے کی کوشش میں مسلسل  تارکین وطن بحیرہ روم میں اپنی جانیں گنوارہے ہیں، اور اب تازہ واقعہ میں بھی دو درجن کے قریب افراد سمندر میں لاپتہ ہوگئے ہیں، جبکہ یورپی یونین کے تعاون سے لیبیا کی کوسٹ گارڈ نے سمندر سے 45 تارکین وطن کوبچالیا ہے۔

تارکین کشتی کے ذریعہ یورپ جانے کی کوشش میں وہاں پھنس گئے تھے۔ اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق ادارے یو این ایچ سی آر کے مطابق بچائے گئے تارکین وطن نے ان کے حکام کو بتایا ہے کہ ان کے ساتھ 22 دیگر افراد بھی تھے، جو سمندر میں لاپتہ ہوگئے ہیں، لیبیا کی کوسٹ گارڈ نے ان میں سے 2 کی لاشیں برآمد کرلی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.