اٹلی میں کرونا وائرس کا تیز ترین ٹیسٹ تیار

0

روم: اٹلی نے کرونا وائرس کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور دنیا کے بیشتر ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اٹلی نے دنیا میں کرونا کا سب سے تیز ترین ٹیسٹ تیار کرلیا ہے، واضح رہے کہ اٹلی یورپ میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی نے دنیا میں کرونا کا سب  سے تیز ترین ٹیسٹ تیار کرلیا ہے، جس کا نتیجہ حیران کن طور پر صرف  تین منٹ میں آجاتا ہے، یہ ٹیسٹ منہ سے لئے گئے لعاب کے ذریعہ لیا جائے گا، یعنی یہ ٹیسٹ مروجہ ٹیسٹوں کے مقابلے میں  تکلیف دہ بھی نہیں ہوگا، جو ناک یا گلے سے لعاب لے کر کئے جاتے ہیں، اس ٹیسٹ سے کرونا پر قابو پانے میں مدد ملے گی، کیوں کہ مریضوں کی شناخت آسان ہوجا ئے گی۔

یہ ٹیسٹ  میلان کے قریب قائم ’’ Merate‘‘ نامی کمپنی نے تیار کیا ہے، اور اس میں سانیو یونیورسٹی نے بھی اشتراک کیا۔ اٹلی کی وزارت صحت نے اس ٹیسٹ کو  آزمائش کے بعد منظور کرلیا ہے، اطالوی اخبار کے مطابق اب اس ٹیسٹ کی کٹس کی جلدتیاری  شروع ہوجائے گی۔

 فرانس  کا ٹیسٹ کتنے منٹوں میں َ

 دنیا کے مختلف ممالک اس وقت کرونا کے ایسے ٹیسٹ کی تیاری کی کوشش کررہے ہیں، جس کا نتیجہ جلد آسکے، کیوں کہ  اس طرح اس وبا پر جلد کنٹرول میں مدد مل سکتی ہے، فرانس نے بھی اس حوالے سے ایک ٹیسٹ تیار کیا ہے، فرانسیسی وزیر صحت اولیور ویزن کے مطابق اس نئے ٹیسٹ کا رزلٹ 15 سے 20 منٹ میں آئے گا، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ کرونا کے روایتی پی سی آر ٹیسٹ سے کم قابل بھروسہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.