مولانا طاہر اشرفی کے بیٹے نے 52 لاکھ کا چونا لگادیا، مقدمہ درج

0

لاہور:پاکستان علما کونسل کےسربراہ مولاناطاہر اشرفی جو خود بھی مختلف تنازعات کی زد میں رہتے ہیں، اب ان کے بیٹے کا بھی اسکینڈل سامنے آگیا ہے، مولانا طاہر اشرفی کا بیٹا گاڑی خرید کر مالک کو جعلی کرنسی تھما کر چلا گیا، پولیس نے ملزم کیخلاف جعلی کرنسی چلانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان کے صاحبزادےبلال طاہر نے ہرچوکی کے تحسین رضا کھرل سے لینڈ کروزرگاڑی خریدی اور 52لاکھ روپے ملکی و غیر ملکی کرنسی میں اداکئے،گاڑی کامالک جب بلال طاہر کی دی گئی رقم بینک میں جمع کروانے گیا تو انکشاف ہوا کہ ساری کرنسی جعلی ہے۔

بینک منیجر نے تحسین رضا کو بتایا تو وہ فوراً گھر کی طرف بھاگا، جہاں وہ بلال طاہر کو پابند کرکے آیا تھا کہ اس کی واپسی اور بینک سے تصدیق ہوجانے تک وہ گاڑی نہیں لے جائے گا، لیکن جب وہ  گھر پہنچا تو بلال طاہر اشرفی گاڑی  کے ساتھ فرار ہوچکا تھا۔

اطلاع ملنے پر سی آئی اے پولیس موقع پر پہنچی اور بلال طاہر اشرفی کے دو ساتھیوں کو حراست میں لے لیا ہے، اور تتلےعالی تھانہ میں ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 778/2020 زیر دفعہ 420٫418٫489B درج کرلیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.