مریم نواز سے اظہار یکجہتی کیلئے ن لیگ اٹلی نے مظاہرے کا اعلان کردیا

0

میلان: پاکستان مسلم لیگ (ن) اٹلی نے پارٹی کی نائب صدر اور نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز پر نیب آفس لاہور کے باہر ہونے والے حملے کے خلاف مظاہرے کا اعلان کردیا، صدرمسلم لیگ( ن) اٹلی چوہدری خالد محمود گوندل اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ( ن) یوتھ ونگ یورپ نے’’احساس نیوز‘‘سے گفتگو کی۔

انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیب آفس کے باہر مریم نواز پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور وزیراعظم عمران خان، مشیر داخلہ شہزاد اکبر، چیئرمین نیب ودیگر کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 12 ستمبر ہفتہ کی شام پانچ بجے رویریتو میں مسلم لیگ( ن) یوتھ ونگ اٹلی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،  جس میں اٹلی بھر سے بڑی تعداد میں پارٹی ورکرز اور رہنما شرکت کریں گے۔ مسلم لیگ( ن) اٹلی کے صدر چوہدری خالد محمود گوندل نے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں اور نواز شریف کی قیادت میں ہی پا کستان موجودہ بحرانوں سے نکل سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.