برلسکونی نے کرونا کے بارے میں کیا کہا؟ حامیوں سے پہلا خطاب

0

 میلان: دنیا بھر میں سازشی نظریات کے حامل لوگ تو کرونا کو وبائی بیماری تسلیم کرنے کیلئے اب تک تیار نہیں، لیکن جواس وبا کا شکار ہوئے ہیں، وہی جانتے ہیں کہ یہ انسان  کی کیا حالت کردیتی ہے، کرونا کا شکار سابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی نے تو اس بیماری کو خوفناک قرار دیا ہے ۔

میلان کے اسپتال میں زیر علاج 83 سالہ برلسکونی نے کرونا کا شکار ہونے کے بعد پہلی بار فون پر پارٹی کے رہنماؤں سے خطاب کیا، جس میں ان کی آواز  بہت بہتر لگ رہی تھی، اور یہ اس بات کا اشارہ ہےکہ وہ  تیزی سے روبصحت ہیں، برلسکونی نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ اس خطرناک وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے، انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے انہیں کرونا سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی کیٹگری میں رکھا ہے، یہ بہت بری وبا ہے۔

بیماری کے باوجود سیاسی عزم

کرونا جیسی خطرناک وبا کے باوجود برلسکونی نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ اگلے ہفتے ہونے والے ریجنل الیکشن ان کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں، انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کرونا سے صحت یاب ہونے کے بعد میں جلد ہی خود بھی آپ کے درمیان ہوں گا۔ دوسری طرف ان کے ذاتی معالج البڑٹو زنگریلو نے کہا ہے کہ برلسکونی کی صحت تیزی سے بہتر ہورہی ہے، اور ان کا جسم ادویات پر اچھا ردعمل دے رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.