اٹلی میں تارکین وطن کی الگ جماعت بنانے کا اعلان

0

روم: اٹلی میں جہاں تارکین وطن کی آمد اور ملک میں قانونی طور پر موجود غیرملکیوں کو شہریت دینے جیسے مسائل سیاست کا موضوع بھی بنے ہوئے ہیں، وہیں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے، اور اٹلی میں مقیم غیر ملکیوں کی دوسری نسل جو اطالوی شہری ہے، انہوں نے اپنی الگ سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا ہے.

اس جماعت کا اعلان مراکشی نژاد یاسین الخالد نے گزشتہ روز کیا، یاسین خود بھی 31 برس قبل مراکش سے ہجرت کرکے اٹلی پہنچے تھے اور وہ 21 سال قبل اطالوی شہری بن گئے تھے ، انہوں نے پارٹی کا نام Futuro E’ Ora رکھا ہے، جس کا مطلب ہے کہ حال کا مستقبل۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی تارکین وطن کے حقو ق کے لئے کام کرے گی ، انہوں نے کہا کہ اٹلی میں مقیم تارکین وطن مختلف حلقوں کی طرف سے آئے دن اٹھائے گئے سوالات سے تنگ آگئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اٹلی میں موجود تارکین وطن کی دوسری نسل کے پاس اطالوی شہریت ہونی چاہئے ، یہ ان کا حق ہے۔

یورو نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا جو بھی اٹلی میں پیدا ہوتا ہے، اطالوی شہریت اس کا حق ہونا چاہئے ، اس موقع پر ان کے ہمراہ سینیگال سے آبائی تعلق رکھنے والے سری گان خادم بھی موجود تھے ، جو ایک وکیل ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.