پاکستان میں وینٹی لیٹر تیار کرنے والی کمپنیوں میں اضافہ، برآمد کی تیاری

0

اسلام آباد ۔ پاکستان میں ایک اور کمپنی نے وینٹی لیٹرز کی تیاری شروع کردی ہے، ملک میں اب مقامی ساختہ وینٹی لیٹرز اسپتالوں کی ضروریات پوری کریں گے، جبکہ اضافی پیداوار برآمد کرنے کے لئے بھی حکومت کی طرف سے جلد اجازت متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک میں دوسری کمپنی کا وینٹی لیٹر بھی ٹرائل کے بعد منظور کرلیا ہے، اور اب اس کی تیاری شروع ہوجائے گی۔

کراچی کی کمپنی ایلسن نے یہ وینٹی لیٹر تیار کیا ہے ، جس کی کمرشل پیداوار کی منظوری دی گئی ہے۔

وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کمپنی کو مبارکباد دی ہے ، اور امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی پاکستان وینٹی لیٹر برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہوجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.