ایران کو اسلحہ بیچا تو پابندیاں لگادیں گے، چین کو امریکی انتباہ

0

واشنگٹن: امریکہ نے چین پر دباؤ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ کی جانب سے ایران کو ہتھیاروں کی فراہمی قبول نہیں کریں گے، چین نے ایران کو اسلحہ فروخت کیا ، تو اس پر پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین کو یہ تازہ انتباہ کیا ہے، انہوں نےکہا کہ ہم جانتے ہیں کہ چین اور ایران کے درمیان اسلحے کی تجارت کے معاہدے ہورہے ہیں، چین کے لیے یہ منافع خیز ہوگا لیکن امریکہ کے لیے یہ بالکل بھی قابل قبول نہیں۔

چین نے رویہ نہ بدلا اور ایران کے ساتھ ایسے معاہدوں پر عمل کی کوشش کی تو امریکہ اس کے جواب میں چین پر مزید پابندیاں عائد کرسکتا ہے۔ مائیک پومپیو نے امید ظاہر کی کہ موسم خزاں میں ایران پر دوبارہ سے عالمی پابندیوں کا اطلاق ہوجائے گا، جس کے بعد چین کے لئے ایران کو اسلحہ فروخت کے مواقع ختم ہوجائیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین اور ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک دنیا بھر میں انسانی حقوق کی سب سے زیادہ پامالی کرنے والے ممالک ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.