سی پیک میں نوکریاں، جنرل عاصم نے اہم مشورہ دیدیا

0

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر سی پیک کے نام پر ملازمتوں کے جعلی اشتہارات گردش کررہے ہیں، جس کا نوٹس لے لیا گیا ہے، ان اشتہارات کا مقصد منصوبے کے بارے میں غلط فہمیاں اور پھر ان جعلی اشتہارات پر درخواستیں دینے والوں میں مایوسی پھیلانا بتایا جاتا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ جھوٹ اور پروپیگنڈا سے سی پیک خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا سی پیک منصوبوں میں روزگار کے مواقع سے متعلقہ تمام اشتہارات ہماری ویب سائٹ پر لگائے جائیں گے، سی پیک میں نوکریوں سے متعلقہ تمام جھوٹ پر مبنی خبروں کو نظر انداز کیا جائے۔

واضح ر ہے کہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر سی پیک منصوبوں میں مختلف نوکریوں کے حوالے سے اشتہارات گردش کررہے ہیں ، اور ان اشتہارات میں خواہشمندوں سے مخصوص ای میلز پر سی وی بھی منگوائی جاتی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.