اٹلی میں اساتذہ نے طلبا کیلئے کس سہولت کا مطالبہ کردیا؟

0

روم ۔ اٹلی میں تعلیمی ادارے 14 ستمبر سے کھولے جارہے ہیں ،تا ہم اس حوالےسے اساتذہ کی طرف سے مختلف تحفظات اور مطالبات کا سلسلہ جاری ہے ، اور اب سیکنڈری ٹیچرز یونین نے بھی کرونا کی صورتحال کی وجہ سے حکومت سے کچھ مطالبات کردئیے ہیں، اس کے علاوہ طبی ماہرین سے مشاورت کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

سیکنڈری ٹیچرز یونین ASTI کا کہنا ہے کہ ان کے خدشات دور کرنے کے لئے حکومت طبی ماہرین سے مشاورت کا انتظام کرے،  یونین کی صدر این پیگوٹ کا کہنا ہے کہ انہیں اساتذہ کی جانب سے مختلف پیغامات موصول ہورہے ہیں، جن میں سے بیشتر صحت کے حوالے سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ بھی اسکول کھولنے کے حوالے سے تیار ہیں ، لیکن یہ تعلیمی سال چیلنج ہوگا، یونین نے حکومت سے جو مطالبات کئے ہیں ، ان میں اساتذہ اور طلبا کو لیپ ٹاپ کی فراہمی بھی شامل ہے  تاکہ اگر دوبارہ اسکول بند کرنے کی نوبت آئے تو تعلیمی سلسلہ ٹوٹنے نہ پائے۔

اسی طرح کلاس رومز میں سماجی فاصلہ یقینی بنانے کیلئے اقدامات ، تمام طلبا ایک ساتھ بلانے کے بجائے ،ان کی مرحلہ وار اسکولوں میں واپسی شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.