خیبرپختوانخواہ کے شہری انصاف کارڈ سے کیا حاصل کرسکیں گے ؟

0

پشاور: خیبر پختون خواہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے جنوبی ایشیا میں پہلا خطہ بن گیا جس کے ہر شہری کو انصاف صحت کارڈ سے علاج کے لئے 10 لاکھ روپے کی سالانہ انشورنس مہیا کی جائے گی۔ اس میں کینسر، دل کے امراض اور گردوں کی تبدیلی کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو اس اسکیم کا افتتاح کیا تھا ۔ جس کے بعد کے پی کے سے تعلق رکھنے والے 60 لاکھ سے زائد خاندانوں کو سرکاری اور نجی شعبے کے 250 سے زیادہ اسپتالوں میں علاج کی مفت سہولت مل گئی ہے۔

اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے کسی بھی قسم کی کوئی رجسٹریشن درکار نہیں، شناختی کارڈ کا نمبر ہی پروگرام میں رجسٹریشن کا نمبر‌ہو گا، جس کا مطلب یہ ہے کہ خیبر پختونخواہ کا ہر باشندہ اس پروگرام میں رجسٹر ہو چکا ہے۔

پروگرام کے تحت بچے کی پیدائش پر ایک ہزار روپے اور اسپتال میں انتقال کی صورت میں تدفین کیلئے بھی 10 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔

پروگرام کے تحت اکتوبر میں مالاکنڈ ڈویژن، نومبر میں ہزارہ ، دسمبر میں پشاور اور مردان جبکہ جنوری 2021 سے باقی صوبے کے عوام کو بھی یہ سہولت میسر آجائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے معاشی مشکلات کےباوجود خیبرپختونخوا کے تمام شہریوں کو فی خاندان 10لاکھ روپےکی یونیورسل ہیلتھ انشورنس مہیا کرنے پر صوبائی حکومت کو مبارکباد دی ہے ، انہوں نے کہا کہ بانیانِ پاکستان کے خوابوں کی تعبیر اور فلاحی ریاست کی جانب یہ پہلا قدم ہے، یہ پالیسی چند ترقی یافتہ ممالک ہی میں رائج ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پہل کرنے پر مجھے فخر ہے اور میں پرامید ہوں کہ دیگر تمام صوبے اسکی تقلید کریں گے۔ وفاق میں بھی ہم اسی جانب پیش قدمی کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.