اسمگلنگ ، ذخیر ہ اندوزی روکنے کیلئے حکومت نے کونسا منصوبہ بنالیا؟

0

اسلام آباد: حکومت نے خوراک کی اسمگلنگ روکنے کے لئے نیا منصوبہ بنا لیا، ٹریکنگ ڈیوائس والے تھیلے تیار کئے جائیں گے، جن کی نگرانی کی جاسکے گی ۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ گندم اور آٹے سمیت خوراک کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلیے ٹریکنگ ڈیوائس سے لیس تھیلے اور بوری تیار کرنے کیلیے کام شروع کردیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے جلد ہی وزیراعظم سے بھی اجازت لیں گے ، جس کے بعد منصوبے کو عملی شکل دی جائے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا گندم اور آٹے کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے ہماری وزارت نے ایسی بوری اور تھیلے کی تیاری پر کام شروع کیا ہے، جو نہ صرف فوڈ گریڈ میٹریل سے تیار ہوں گے بلکہ ان میں ڈیوائس بھی نصب ہوگی، جن کے ذریعہ ان تھیلوں کو ٹریک بھی کیا جاسکے گا۔

تجربات مکمل ہونے پر ان تھیلوں کے بارے میں وزیراعظم سے حتمی منظوری لی جائے گی جس کے بعد گندم اور آٹے کی پیکنگ کیلیے یہ ٹریکنگ والے تھیلے استعمال کرنا لازم قرار دیا جا ئے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.