گجرات، جہلم، گجرخان کو موٹروے کی سہولت کب ملنے جارہی ہے؟

0

اسلام آباد: پنجاب کے ضلع گجرات، جہلم ،سیالکوٹ اور گجر خان والوں کے لئے بڑی خوشخبری، جی ٹی روڈ کو موٹر وے میں تبدیل کرنے کے لئے حکومت نے اہم اعلان کردیا، ’’احساس نیوز‘‘ کی 21 جون کو دی گئی خبر درست ثابت ہوگئی۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سیالکوٹ سے راولپنڈی تک جی ٹی روڈ کے سیکشن کو موٹروے میں بدلنے اور اس کی لین میں اضافے کے ساتھ اس کی ازسرنو تعمیر کے لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے تیاری مکمل کرلی ہے۔

مزید پڑھیئے:گجرات، جہلم اور گجرخان والوں کیلئے خوشخبری، اب انہیں بھی ملے گا آرام دہ سفر

پہلے کھاریاں سے راولپنڈی تک موٹروے بنانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا ، تاہم اب اسے سیالکوٹ تک توسیع دے دی گئی ہے، اور مجوزہ موٹروے کو لاہور سیالکوٹ موٹروے سے جوڑ دیا جائے گا، اس طرح گجرخان، جہلم، گجرات، اور وزیرآباد کے عوام کو لاہور تک موٹروے کی سہولت بھی میسر آجائے گی، سیالکوٹ، لاہور اور اسلام آباد ائیر پورٹ جانے والوں کو بھی آرام دہ سفر میسر آجائے گا۔

منصوبے کی سرکاری سطح پر تصدیق گزشتہ روز وزیرمواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس میں کی ، انہوں نے خوشخبری سنائی کہ سیالکوٹ راولپنڈی موٹروے کی فزیبلیٹی رپورٹ بھی مکمل کرلی گئی ہے اور یہ موٹر وے قومی اسمبلی کے 46 حلقوں سے گزرے گی ۔ اس کے ساتھ انہوں نے 306 کلومیٹرطویل حیدرآباد سکھر موٹروے پر اگلے برس مارچ میں کام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ میانوالی، بلکسر اور مظفرگڑھ سڑک بھی ہم پبلک پرائیویٹ پارٹرشپ کی طرف لے کر جا رہے ہیں جبکہ سوات موٹر وے کا بھی دوسرا فیز شروع ہو جائے گا، کراچی چمن کوئٹہ 700 کلومیٹر سے زائد کی سڑک کی فزیبلیٹی پر بھی کام شروع ہو گیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.