امداد دینگے لیکن تارکین وطن قبول نہیں کرینگے، اٹلی نے واضح کردیا

0

تیونس: اٹلی نے تیونس کی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ غیر قانونی تارکین کے لئے اس کے پاس کوئی گنجائش نہیں ہے، تاہم اٹلی تیونس کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے، تیونس میں ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے لئے اٹلی اور یورپی یونین تعاون کریں گے۔

تیونس سے آنے والے غیرقانونی تارکین وطن کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اطالوی وزیرخارجہ لیوگی ڈی میو نے یورپی یونین کے حکام کے ہمراہ پیر کو تیونس کا دورہ کیا اور میزبان صدر قیس سعید سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد اطالوی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم غیر قانونی تارکین کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے تیونس کی ہر ممکن مدد کو تیار ہیں ، تاہم اٹلی میں غیر قانونی داخل ہونے والے تیونسی شہریوں کو وہاں چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ان سب کو واپس تیونس بھیجا جائے گا۔

اس موقع پر اطالوی وزیرداخلہ لیمر گوس اور یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امور یلوا جونسن سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

واضح رہے کہ رواں برس تیونس سے اٹلی پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے، اور 5700 سے زائد تیونسی غیر قانونی تارکین وطن کشتیوں کے ذریعہ اٹلی پہنچ چکے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.