اٹلی نے یورپین ممالک سے آنے والوں کیلئے بھی کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا

0

روم: اطالوی حکومت نےیورپین ممالک اسپین،یونان، مالٹااور کروشیاسے آنے والوں کیلئے  کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے جبکہ کولمبیا سے آنے والے افراد پر ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے، ان ممالک کیلئے یہ شرائط 7 ستمبر تک برقرار رہیں گی، جس کے بعد اس میں اضافے یا خاتمے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اطالوی میڈیا کے مطابق حکومت نے بیرون ممالک سے آنے والوں مسافروں کے ذریعے کرونا پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے، اطالوی وزیر صحت روبرٹو سپیرنزا نے کہا کہ ہمیں اب بھی احتیاط کی ضرورت ہے تاکہ حالیہ مہینوں میں اطالوی عوام کی قربانیوں کی بدولت حاصل کردہ نتائج برقرار رکھے جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ نئے قواعد کے تحت ان ممالک سے آنے والے شہریوں کو ملک میں ہوائی اڈے ، بندرگاہ یا بارڈر کراسنگ  کے ذریعےداخلے پرکرونا ٹیسٹ لازمی  کروانا ہوگا یا پھرگزشتہ 72 گھنٹوں کے اندر حاصل کردہ سرٹیفکیٹ پیش  کرنا ہوگا،جس سے پتہ چلتا ہو کہ آپ کرونا نیگیٹو ہیں۔

قواعد کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے افراددو دن کے اندر بھی کرونا ٹیسٹ کروانے کا انتخاب کرسکتے ہیں، لیکن ٹیسٹ رپورٹس آنے تک ان افراد کو قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

وزارت صحت کے حکام کو خدشہ ہے کہ  بیرون ممالک چھٹیاں گزار کر آنے والےافراد اپنے ساتھ کروناوائرس لا سکتے ہیں اور ان افراد کے  پر ہجوم  جگہ،ساحل سمندر ، تہواروں یا پارٹیوں  میں شرکت کے دوران وائرس دیگر افراد میں منتقل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کےدوران  کرونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہےجو کہ خطرناک ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.